سیالکوٹ کے مسائل

مکرمی! بین الاقوامی شہرت کے حامل ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ کے مندرجہ ذیل مسائل ارباب حکومت کی فوری توجہ اور اصلاح احوال کے طلب گار ہیں -1 روڑس روڈ، انوار کلب روڈ، کچہری روڈ سمیت تمام مرمت طلب سڑکوں کی فی الفور مرمت کروائی جائے -2 ریلوے روڈ، چوک شہیداں، مین بازار، بازار کاٹھیاں والہ، مسلم بازار، تحصیل بازار، پرانی گندم منڈی، لہائی بازار، شہاب پورہ روڈ اور اقبال روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے -3 صنعتی اور ایکسپورٹ سٹی ہونے کے ناطے سیالکوٹ کے صنعتی مراکز کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے -4 ڈسٹرکٹ علامہ اقبال ہسپتال اور سردار بیگم ہسپتال میں ایکسرے مشین درست کروا کر متوسط اور غریب طبقہ کے مریضوں کیلئے مطلوبہ ادویات کی مفت فراہمی کا بندوبست کیا جائے -5 سیالکوٹ میں جرنلسٹس کالونی کیلئے جلد از جلد سرکاری سطح پر مناسب اراضی فراہم کر کے تمام لوکل اخبارات کے ایڈیٹر/ مالکان کو بھی پلاٹ الاٹ کئے جائیں۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ۔ 29/278 امام صاحب سیالکوٹ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...