لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز 14386 لاٹ کے سودے 3 ارب 26 کروڑ 49 لاکھ 91 ہزار ایک سو 60 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی، سونا، چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95.84 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 30.88 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1654.2 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 52897 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 63327 روپے، 100 کلو چاول اری کی قیمت3265 ایک من پام آئل کی قیمت 4189 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 44.10 روپے اور ایک من گندم کی قیمت 3370 روپے ہو گئی ہے۔