لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور امریکن بزنس فورم کے صدر سلیم غوری نے اوورسیز سیکورٹی ایڈوائزری کونسل کے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد امریکن بزنس فورم اور اوورسیز سیکورٹی ایڈوائزری کونسل کے مابین ورکنگ ریلیشنز کو موثر بنایا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ ایسے معاہدوں سے دنیا سے کساد بازاری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔