اسلام آباد(اے پی پی)ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کے زیر انتظام خیبر پی کے اور فاٹا میں ” اکنامک ریویٹیلائیزیشن“ (ای آر کے ایف) پراجیکٹ کے تحت کان کنی کے شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)کے صوبائی سربراہ جاوید اقبال خٹک نے کہا ہے کہ کانوں کے مالکان کو چاہئے کہ وہ منصوبہ سے بھر پور استفادہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں جس سے کان کنی کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ کے تحت شعبہ کی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں مدد ملے گی۔
خیبر پی کے میں کان کنی کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے: جاوید خٹک
Jan 29, 2013