کراچی(عبدالقدوس فائق) بینکوں میں نقدی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔جس کی وجہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان پرنقدی کی فراہمی کے بوجھ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ 5سالوں کے دوران وقت کے ساتھ ساتھ نقدی کے بحران میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پانچ سال قبل یہ بحران کروڑوں روپے تک محدود تھا 28جنوری 2013ءکو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریورس ری پو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت 4 دن مد ت کیلیئے اوسطاً 8.79فیصد سالانہ شرح سود پر بینکوں کو 6 کھرب 90ارب 90کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔جبکہ بینکوں نے مجموعی طورپر 7کھرب 26ارب 35کروڑ روپے کی فراہمی کیلئے درخواستیں دی تھیں۔ نقدی کے بحران کا سب سے بڑا سبب بجٹ کے خسارے کوپورا کرنے کیلئے بینکوں سے حکومت کی جانب سے قرضوں کاحصول ہے۔
بنکوں میں نقدی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا
Jan 29, 2013