کم قیمت کی پیشکش کے باعث ایران کو باسمتی چاول کی برآمد متاثر

کراچی (پ ر) زیادہ سے زیادہ 900 ڈالر فی ٹن پاکستان سے باسمتی چاول خریدنے کے ایرانی فیصلے کے باعث ایران کو ملکی چاول کی برآمدات میں شدید کمی دیکھی جا رہی ہے۔ چاول برآمد کنندگان کے مطابق اعلیٰ معیار کے پاکستانی باسمتی چاول کی عالمی قیمت 900 ڈالر فی ٹن سے بہت زیادہ ہے اور اس قیمت یا اس سے کم پر باسمتی چاول کی برآمدات ممکن نہیں ہے۔ چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن جاوید علی غوری کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان سے ایران کو باستمی چاول کی برآمد 30 ہزار ٹن جبکہ نان باسمتی چاول کی برآمد 22 ہزار ٹن رہی جو بہت معمول سے پہلے ہی بہت کم ہے

ای پیپر دی نیشن