کراچی(این این آئی)ملک میں گزشتہ سات سال کے دوران مقامی طور پر گاڑیوں کی پیداوار میں کمی جب کہ در آمد شدہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،وزارت صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گاڑیوں کی اوسط سالانہ طلب 2لاکھ یونٹ سے زائد ہے سال-6 2005 کے دوران گاڑیوں کی طلب2لاکھ14 ہزار 520یونٹ تھی جس میں مقامی طور پر تیارکردہ گاڑیوں کی تعداد 1لاکھ 71 ہزار 240جبکہ درآمد شدہ گاڑیوں کی تعداد43ہزار280 تھی۔