اوورسیز ہاﺅسنگ سکیم میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کم نرخوں پر پلاٹ دیے جا رہے ہیں: منیر ہانس

Jan 29, 2013

لاہور (خبرنگار) اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن بورڈ آف گورنر کے ممبر اور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ اوورسیز ہاﺅسنگ سکیم کے فیز ٹو ایکسٹینشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر پلاٹ دیے جا رہے ہیں تاکہ ان کے اہلخانہ کو پاکستان میں بہتر رہائشی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ وہ گذشتہ روز اوورسیز فاﺅنڈیشن کے صوبائی دفتر اور ہاﺅسنگ سکیم کے دورے کے بعد فاﺅنڈیشن کے افسران سے بات چیت کر رہے تھے۔ منیر احمد ہانس نے حکام کو ہدایت کی کہ ہاﺅسنگ سکیم میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کی مکمل نگرانی کریں تاکہ اسے طے شدہ عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں