سٹاک مارکیٹوں میں مندا ‘ سرمایہ کاروں کے 16 ارب 80 کروڑ ڈوب گئے

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 51.37پوائنٹس کمی پر17004.99پرپہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 16ارب 80کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار میں مندی رہی تفصیلات کے مطابق سیمنٹ‘فرٹیلائزر سیکٹرز میں فروخت کے اثرات‘ کسی جانب مثبت پیش رفت نہ ہونے‘ خریداروں کی عدم دلچسپی اورکاروباری حجم میں 18.94کروڑ حصص کے سودوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں موجودہ حالات میں نئی سرمایہ کاری سے محتاط ہوکر بیشتر حصص پرافیکٹ ٹیکنگ پر کم داموں فروخت کرکے اپنی جمع پونجی کے انخلاءمیں سرگرداں رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 51.37پوائنٹس کمی پر17004.99پرآگیا۔ 16ارب 80کروڑ 57لاکھ 7ہزار76روپے کمی پرمجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر42کھرب 46ارب 65کروڑ 95لاکھ 6ہزار531 روپے رہ گئی اس طرح ایک ہی روز میں سرمایہ کاروں کو 16ارب 80کروڑ روپے سے زائد خسارہ کا سامنا رہا ۔مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار328کمپنیوں تک رہا اس میں 127کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 183میں کمی اور18کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر98کمپنیوں کا کاروبارہوا۔22 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔18 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 5.42پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4108.93پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل45لاکھ35ہزار700 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 46لاکھ 34ہزار400حصص کا لین دین ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن