دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق باﺅلرز میں سعید اجمل بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آل راﺅنڈرز میں محمد حفیظ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کو پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں جبکہ بیٹسمینوں میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پہلے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہی سوٹ سوبے ایک درجہ ترقی سے تیسرے نمبر پر ہیں۔