بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا


چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج منگل 29 جنوری کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز اور سلہٹ رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت مشرفی مرتضی کرینگے جبکہ سلہٹ رائلز کی ٹیم کی قیادت مشفیق الرحیم کرینگے۔ سلہٹ رائلز اب تک ناقابل شکست ہے اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 پوائٹنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسرا میچ میں کھلنا رائل ببگالز اور رانجپور رائیڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ایم اے عزیز سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا پہلا سیمی فائنل 16 فروری، دوسرا سیمی فائنل 17 فروری جبکہ فائنل میچ 19 فروری کو کھیلا جائیگا۔ لیگ تینوں اہم میچ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، میر پور میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...