لیون (اے پی پی) اوپن ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ 4 فروری کو فرانس کے نامور شہر لیون میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی ایکشن میں حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کارپٹ پر کھیلا جائیگا جو 7 روز جاری رہنے کے بعد 10 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔