رضوان الحق روئنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر اور ایاز خان سیکرٹری منتخب


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان روئنگ فیڈریشن کے انتخابات میں رضوان الحق صدر اور ایاز علی خان سیکرٹری 4 سال کیلئے بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ فیڈریشن کے چار سالہ انتخابات میں گزشتہ روز ہوئے جس میں رضوان الحق صدر، ایاز علی خان سیکرٹری، ملک عبدالرحیم بائے، میاں محمد آصف، پرویز اقبال، سید محفوظ الحق اور تامیرہ ستارہ نائب صدور، عارف اکرام خزانچی، شاہد نذیر، عطا مین بٹ، زبیر اخلاق، عثمان احمد اور رضیہ اسحاق ایوسی ایٹ سیکرٹریز جبکہ سید اسلم ملک، پروفیسر امتیاز احمد، سید سبطل حیدر بخاری، محمد شاہد، ملک محمد شمشیر، علی اکبر سیال، واصف مصطفیٰ، جاوید سلیم، ہارون رشید، محمد عبداللہ تارڑ، عرفان شیرازی، عائشہ شیخ اور راحیلہ خان ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے۔
روئنگ فیڈریشن کے سابق صدر افتخار ملک کو تمام ہاﺅس نے اعزازی صدر بننے کیلئے درخواست کی جوکہ انہوں نے قبول کرلی۔ انتخابات میں کوئی دوسرا گروپ سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے تمام ممبران 2013سے 2017ءتک چار سال کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے میاں طاہر وحید اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی طرف سے خالد محمود نے شفاف انتخابات کرانے پر منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...