وزیراعلی گلگت بلتستان کی چناب نگر آمد قادیانی رہنماﺅں سے ملاقاتیں

چنیوٹ+ چناب نگر (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی حسن کی چناب نگر آمد، پر اسرار طور پر قادیانی رہنماﺅں سے ملاقاتیںکیں، ذرائع کے مطابق انہوں نے قادیانیوں کی نام نہاد جنت کا بھی دورہ کیا، جہاں پر قادیانیوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔آمدکے موقع پر میڈیا کو دور رکھا گیا، باوثوق ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شام 5.30کے قریب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی حسن چناب نگر آئے ان کے ہمراہ ان کے چند ساتھی بھی تھے، وزیر اعلیٰ سب سے پہلے چناب نگر آئے جہاں پر انہوں نے پر اسرار طور پر قادیانی قیادت سے ملاقات کی قادیانی رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ اپنے وفد کے ہمراہ قادیانیوں کی نام نہاد جنت (بہشتی مقبرہ )گئے جہاں پر انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کی قبر پر حاضری دی اس کے ساتھ قادیانیوں کے جو خلیفہ یہاں دفن کئے گئے ہیں وہاں پر بھی حاضری دی اس کے علاوہ دیگر قادیانیوں کی قبروں پر حاضری دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...