لاہور (خصوصی نامہ نگار) کسی جماعت کی مقبولیت کسی کی حمایت میں کمی ہمارا مسئلہ نہیں ہے لیکن جے یو آئی کے بارے میں آئی آر آئی کا سروے حقائق کے برعکس ہے ایسالگتا ہے کہ یہ سروے کسی نے اندھیرے کمرے کی میز پر بیٹھ کر تیار کیا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ترجمان مولانا امجد خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس مو قع پرمفتی ابرار احمد، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا اسعداللہ عباسی، ڈاکٹر ضیااللہ، اقبال اعوان، قاری ثنااللہ، قاری امجد سعید، حافظ عبدالواجد، قاسم افضل اور دیگر موجود تھے مولانا امجد خان نے کہا کہ عوامی مقبولیت کا اصل فیصلہ عام انتخابات میں ہو گا انہوں نے دعوی کیا کہ جے یو آئی سب سے مقبول مذہبی اور سیاسی جماعت ہے عوام کی ایک بڑی تعداد جے یو آئی میں شامل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے بارے میں دونوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہوئے ہیں عوام کی نظریں اب جے یو آئی پر ہیں۔