کراچی (نوائے وقت نیوز) رہنماءاے این پی سےنیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے جو بھی اچھی تجاویز ہوں گی ان پر غور کیا جائیگا۔ قبائلی جرگہ مولانا فضل الرحمن کرچکے ہیں، جرگے کی سفارشات مولانا فضل الرحمن کے پاس ہیں۔ جرگے کی سفارشات آل پارٹیز کانفرنس میں زیربحث لائی جائیں گی۔