کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی نئے صوبے کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور تجویز دی ہے کہ صوبے کے نام میں ”سرائیکی“ کا لفظ بھی شامل کیا جائے ۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مجوزہ نئے صوبے کا نام ” بہاولپور جنوبی پنجاب“ مناسب نہیں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے نئے صوبے کے لئے اقدامات سرائیکی عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لئے کئے تھے ۔سرائیکی عوام اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔
مجوزہ صوبہ ”بہاولپور جنوبی پنجاب“ میں سرائیکی کا لفظ شامل کیا جائے: تاج حیدر
Jan 29, 2013