بہاولپور کو جنوبی پنجاب صوبے سے ملانے کی سازش ناکام بنا دینگے:سمیع اللہ چودھری

Jan 29, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن، محمد علی درانی اور نواب صلاح الدین عباسی مل کر بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک کو کامیابی سے سرفراز کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی، سید احمد محمود اور شاہ محمود قریشی کی ملتان ڈیرہ غازی کے ساتھ بہاولپور کو ملانے کی سازش کر رہے ہیں جسے ناکام بنا دیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ”کور کمیٹی“ مخدوم احمد محمود کی بنائی ہوئی ہے۔ جسے بہاولپور کے عوام کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا مخدوم احمد محمود بہاولپور بحالی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ 

مزیدخبریں