لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنر ہاو¿س لاہور میںبیگم گورنر پنجاب سمیرا احمد محمود کی زیر صدارت خواتین کی خصوصی محفل میلاد منعقد ہوئی۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کی وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی، سابق وزیراعظم کی بیٹی فضہ گیلانی،ارکان قومی اسمبلی کشمالہ طارق، جسٹس(ر) فخرالنسائ، سابق گورنروں کی بیگمات بیگم مسرت لطیف کھوسہ، بیگم روبینہ خالدمقبول، بیگم منظور وٹو، ساجدہ میر، فائزہ ملک، صغیرہ اسلام،بشریٰ ملک، ڈاکٹرسامعہ امجد،نرگس خان،لبنیٰ طارق،بشریٰ اعتزازاحسن،جہاں آرا وٹو،ڈاکٹراسماءممدوٹ،زرقابٹ، عفت بٹ،نرگس خان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین موجود تھیں۔ محفل میلاد میں ممتاز نعت خواں خواتین حنا نصراللہ،عزم وحید،ملکہ توقیر،زاہدہ ارشاد ،طاہرہ کامران، فاطمہ یوسفی ، بابرہ بتول،سائرہ طاہر،عظمیٰ شفیع نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے سماں باندھ دیا۔ محفل میں بیگم گورنر کی عزیزواقارب اور سہیلیوں کے علاوہ مختلف خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے سیرت النبی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم انسانیت کیلئے رحمت بن کرآئے، انہوں نے کہا کہ خواتین امہات المومنین حضرت خدیجة الکبریٰؓ،حضرت عائشہ صدیقہؓ اور خاتون جنت حضرت فاطمة الزہرہؓ کے روشن کرداروںسے رہنمائی حاصل کریں۔