وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ مریضوں کا علاج ہسپتالوں کے باہر لگے احتجاجی کیمپس میں کریں گے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے تمام مطالبات کو تسلم کرلیا گیا ہے اب ڈاکٹرز کا احتجاج سمجھ سےبالاترہے۔ ینگ ڈاکٹرزنےگوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس او اور ینگ ڈاکٹرز کےدرمیان جھگڑےکےبعد سےاحتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انکے ساتھیوں پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف جب تک رپورٹ درج اور سروس سٹرکچر نہیں بنایا جاتا اسوقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری کے لیے پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے.
Jan 29, 2013 | 09:43