مشرق وسطیٰ کے ایک دیہات میں شام ڈھلنے کو تھی کہ بھولے بھٹکے سٹارلنگ چڑیوں کےجھنڈ نے اس منظر کو ایسی روح بخشی کہ دیکھنے والوں کیلئے یہ نظارہ ناقابل فراموش بن گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں یہ پرندے اٹھکیلیاں کرتےہوا میں ادھر ادھر مچلتے تو ایسا گمان ہوتا کہ شاید کالے رنگ کا بادل مزے میں جھوم رہا ہو۔