غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں تباہ کن سیلاب نے ریاست کوئنزلینڈ کے مختلف علاقوں کا رخ کرلیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔ متاثرین کوحکومت اورامدادی اداروں کی جانب سے محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے۔ ریاست کوئنزلینڈ میں متاثرین کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کیلئے ریسکیو عملے کے ساتھ فوج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔