اسلام آبادماڈل گرلزکالج میں تقریب کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہی نئے صوبوں کی حمایت کی تھی مگر اب ن لیگ نے دوہرامعیاراپنانا شروع کردیا ہے ۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آرٹیکل دو سو نو کے تحت ہی ہٹایا جاسکتا ہے مگر اس ادارے کو غیرقانونی طور پر تحلیل نہیں کیا جاسکتا ۔ چیئرمین نیب کے استعفے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت غور کررہی ہے۔
ن لیگ نئے صوبوں کے حوالے سے دوہرا معیار اپنا رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امورخورشید شاہ
Jan 29, 2013 | 20:57