چین میں مسافر بس اور ٹرین میں تصادم سے نو افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوگئے۔

Jan 29, 2013 | 21:48

خصوصی رپورٹر

چین کے شمال مشرقی صوبے ہائیلونگ جیانگ میں ایک مال بردار ٹرین کراسنگ پوائنٹ پر ایک مسافر بس سے ٹکراگئی، جس سے نو افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک اکتالیس سالہ شخص کی حالت نازک ہے جبکہ باقی تمام افراد کی حالت بہتر ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ریلوے کراسنگ انچارج کی غفلت اور بروقت سگنل بند نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں