امریکہ افغانستان میں گوریلا حملے کرا رہا ہے: کرزئی،الزامات مسترد

Jan 29, 2014

واشنگٹن(اے پی اے) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کا خیال ہے کہ امریکہ افغانستان میں گوریلا حملے کرا رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے افغان حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ  میں انکشاف کیا ہے کہ کرزئی کو شک ہے کہ امریکہ ان کی حکومت غیرمستحکم کرنے کے لئے ملک میں حملے کرا رہا ہے،افغانستان کی حکومت ہر صدارتی امیدوار کو تین بکتربند اور تین عام گاڑیوں کے علاوہ 35 پولیس اہلکار فراہم کرے گی تاکہ انتخابی مہم کے دوران ان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ فوج، پولیس اور انٹیلی جنس کے مشترکہ آپریشن میں 17 طالبان  شہید کر نے کا دعوی کیا ہے۔

مزیدخبریں