مسائل پر قابو پانے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد کریں گے: وزیراعظم کی پرویز خٹک کو یقین دہانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں+ نوائے  وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف وزیراعلیٰ کے پی کے  پرویزخٹک  اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم  نے وزیراعلی کے پی کے سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضہ یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز صوبائی حکومتیں دہشت گردی  کے عفریت  کیخلاف متحد ہو جائیں۔  وفاقی حکومت وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے کردار کی قدر کرتی ہے۔ وفاقی حکومت کو کے پی کے حکومت کو دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں  کے پی کے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے  کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے مسائل کے حل کیلئے مدد کریگی۔  وزیراعظم نے کہا خیبرپی کے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلی خیبرپی کے کو یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی  سے نمٹنے کیلئے مکمل معاونت کی جائیگی۔ صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہوں مسائل پر قابو پانے کیلئے خیبر پی کے حکومت کی مدد کریں۔ علاوہ ازیں وزیراعلی خیبرپی کے میں پیدا ہونے والی اضافی گیس پر صوبے کو اختیار دیدیا۔  منڈاڈیم، لواری ٹنل  سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ خیبرپی کے میں 18 نئے پن بجلی گھر بنانے سے متعلق بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ طالبان سے مذاکرات وزیراعظم سے تفصیلی بات ہوئے مذاکرات سے متعلق وفاق صوبے کو اعتماد میں لے گا۔ بجلی کا خالص منافع اے جی این قاضی فارمولے کے تحت ملے گا۔ وزیراعظم کو 8 مطالبات پیش کئے۔  علاوہ ازیں آرمی چیف سے گفتگو میں وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کی خواہش کو کسی طور بھی حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت چاہتی ہے کہ گمراہ ہونیوالے لوگ خود ہی شرپسندی چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہوجائیں، شرپسندوں کی طرف سے اپنی کارروائیاں بند نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم اور آرمی چیف کا دہشت گردوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی پر اتفاق بھی ہوا۔ جنرل راحیل نے شمالی وزیرستان میں کارروائی پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں مشرقی اور مغربی سرحدی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف کو ہدایت کی کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور معصوم شہریوں اور افواج کو نشانہ بنانے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو اپنی پارٹی کی رائے سے بھی آگاہ کیا۔ فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو میں ڈاکٹر نواز شریف نے کہا پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خصوصی سہولت ہے، فائدہ اٹھایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...