پنجاب حکومت نے سابق ای ڈی او جھنگ حبیب اللہ سیال اور دیگر کی نظرثانی کی اپیل مسترد کردی

Jan 29, 2014

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے سابق ای ڈی او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر حبیب اللہ سیال، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر قلب عباس اور سابق اکائونٹنٹ ڈسٹرکٹ آفس ہیلتھ جھنگ عطا محمد کلیار کی جانب سے پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت کارروائی کے خلاف نظرثانی کی پٹیشنز کو مسترد کرتے ہوئے 24 جنوری 2013ء کو دی جانے والی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ ڈاکٹر حبیب اللہ سیال، ڈاکٹر قلب عباس اور عطا محمد کلیار کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی اور تینوں کو جبری ریٹائر اور جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔

مزیدخبریں