پشاور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمر میں کچھ بیماریاں ہو ہی جاتی ہیں۔ علاج اور عارضے کو جواز بنا کر باہر جانے سے فوج کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی۔