لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے اسلئے سابق صدر پرویز مشرف بھی ملک سے باہر اڑن کھٹولے پر چلے جائیں گے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، موجودہ حکومت توانائی بحران کے حل کا کوئی پلان نہیں دے سکی۔