بلدیاتی انتخابات‘ آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست‘ ہائیکورٹ نے وفاقی‘ پنجاب حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین نے بلدیاتی انتحابات میں امیدواروں کیلئے آرٹیکل62اور63پرعمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ بلدیاتی انتخابات میں آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد نہیں کیا جارہاہے جس سے بنک نادہندہ ،،توہین عدالت کے مجرم ،غیر ملکی شہریت کے حامل اور برے کردار کے حامل امیدوار اقتدار میں آسکتے ہیں جو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ دوران سماعت وفاق اورپنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت15روز تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن