اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 19 ہری پور کے 7 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔ ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) کے عمر ایوب نے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی۔