پاکستان اور یو اے ای کا قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں تیزی لانے پر اتفاق

دبئی (آئی این پی) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد کے میکانزم کو حتمی شکل دینے کے بعد سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو پاکستان کے قونصل جنرل جاوید جلیل خٹک نے یو اے ای ک یاٹارنی جنرل الیعام عیسیٰ الخمیدان سے ملاقات کی جس میں یو اے ای میں قید پاکستانیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے پاکستان قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریمنل کیسوں کو جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستانی قونصلیٹ کو قیدیوں کے معاملے پر مکمل قانونی تعاون فراہم کیا جائیگا۔ ملاقات میں سزا پوری کرنیوالے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے قانونی معاونت کی فراہمی پر بھی بات کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...