مکہ مکرمہ (نوائے وقت رپورٹ) مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعال بن عبداللہ سے وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودیہ تعلقات اور حج کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر مکہ مکرمہ اور وزیر مذہبی امور کے درمیان حرم کے توسیعی منصوبے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔