کراچی (خصوصی رپورٹ) چوتھی بیوی نے باکسر محمد علی کو ’’ناک آئوٹ‘‘ کردیا۔ جائیداد بھی خطرے میں پڑگئی۔ اُمت کے مطابق خاندان کے کسی فرد کو 73 سالہ بیمار باکسر سے ملنے نہیں دیتی۔ کروڑوں کی جائیداد کا وارث بیٹا سرکاری وظیفے پر کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔ علی جونیئر نے کہا ’’سونس‘‘ میرے والد کی مناسب دیکھ بھال نہیں کررہی۔ خدشہ ہے سال بھر بھی نہیں جی پائیں گے۔