اسلام آباد (اے پی اے) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے وزارت داخلہ کی الرٹ کے مطابق میرا نام کالعدم تحریک طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ مجھے کچھ ہوا تو صوبائی اور وفاقی حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ مجھے سنگین سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ اس بارے میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ کو آگاہ کر چکا ہوں۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے صوبائی حکومت کے احکامات کے بغیر سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی۔ فاروق ستار نے کہا میں نے سکیورٹی فراہمی کیلئے چھ خطوط لکھے لیکن صرف کراچی میں ایک موبائل فراہم کی گئی۔
میرا نام تحریک طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے، کچھ ہوا تو ذمہ داری صوبائی، وفاقی حکومت پر عائد ہو گی: فاورق ستار
Jan 29, 2014