اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ای اوبی آئی سکینڈل کیس میں اٹارنی جنرل اور پراپر ٹی کی قیمتوں کے تعین کے لئے مقرر کرردہ کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی ہے جبکہ ادارے کے ریٹائر ملازمین کی پنشنوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ریٹائر ملازم کو تحریری جواب جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو ای او بی آئی کے وکیل نے عدالت کو نجی کمپنیوں کی جانب سے بعض جائیدادوں کی متعینہ قیمتوں کے بارے میںتفصیلات بتائی عدالت نے ان سے استفسار پر بتایا کہ ای اوبی آئی کی خریدی گئی جائیداد پرایک ہوٹل تعمیرکیا جا رہا تھا لاہورکی پراپرٹی کو ٹھیکے پر دے دیا گیا تھا وہ کون دیکھ رہا ہے فاضل وکیل نے بتایاکہ ای او بی آئی کی کچھ پراپرٹی سرینا ہوٹل، کچھ علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور میں ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسی کیس میں انشورنس کی رقم کی تقسیم کا معاملہ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔
ای او بی سکینڈل کیس
ای او بی آئی سکینڈل کیس: اٹارنی جنرل اور پراپرٹی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمپنی کو نوٹس جاری
Jan 29, 2015