لاہور+ کامونکے (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں 72 لاکھ روپے کے ڈاکے جبکہ مزاحمت پر کامونکے میں نوجوان کو قتل کر دیا۔ ڈاکوو¿ں نے نواں کوٹ میں اسلا م کے گھر سے8 لاکھ روپے، مسلم ٹاﺅن کے عرفان کے گھر سے 6 لاکھ روپے، جنوبی چھاﺅنی میں صداقت کے گھر سے 5 لاکھ روپے، اسلام پورہ میں رانا خر م کے گھر سے4 لاکھ روپے، شادباغ میں سرور کے گھر سے3 لاکھ روپے، شفیق آباد باغ منشی لدھا کے علی عثمان کے گھر سے2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ڈیفنس اے میں فرقان اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے، اچھرہ شاہ جمال میں خالد یوسف اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے، جوہر ٹاﺅن میں فیاض کی فیملی سے 3 لاکھ روپے، شاہدرہ میں عمران کی فیملی سے2 لاکھ روپے، راوی روڈ میں ذوالفقار کی فیملی سے ایک لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ڈاکوو¿ں نے نواب ٹاﺅن مےں شکیل سے ایک لاکھ 70ہزارروپے اور موبائل فون چھےن لےا۔ سندر کے علاقہ موہلنوال میں ڈاکوو¿ں نے حاجی حنیف کے ڈیرے مےں گھس کر وہاں محمد آصف اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیااور تین بھینسیں کھول کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوو¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں راہزنی کی وارداتوں مےں 10 شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ چوروں نے ڈیفنس اے کے عمیر کے گھر سے 12 لاکھ روپے، سول لائن کے اقبال کے گھر سے 7 لاکھ روپے، شالیمار گلشن شہباز کالج روڈ کے فیصل عثمانی کے گھر سے 7 لاکھ روپے کی نقدی، زےورات اور دیگر سامان چوری کرلےا ہے ۔چوروں نے نشتر کالونی سے امجد، ماڈل ٹاﺅن سے زاہد،اقبال ٹاﺅن سے نواب دین کی کارےں جبکہ قلعہ گجر سنگ سے کامران،گارڈن ٹاﺅن سے ساجد،سمن آباد سے حمزہ،مزنگ سے شاکر، نواب ٹاﺅن سے اشفاق، اقبال ٹاﺅن سے علیم کی موٹر سائیکلیںچوری کرلی ہےں۔ کامونکے میں دن دےہاڑے دو ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردےا، موٹرسائےکل چھےن کر فرار ہوگئے، جبکہ دےگر ڈکےتی کی دووارداتوں مےں شہرےوں سے موٹرسائےکل اور موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے۔ گذشتہ روز نواحی گاﺅں سمو بالا کا محکمہ بلڈنگ لاہور مےں ملازم 27 سالہ کامران عارف راجپوت اپنے بھائی محمد عمران کے ہمراہ اپنے گاﺅں سے موضع چنڈالی جارہے تھے راجباہ سادھوکے مےانوالی بنگلہ روڈ پر ڈےرہ کھچےاں کے قرےب دو ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر انہےں روک لےا اوردوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کرکے کامران کو زخمی کرتے موٹر سائےکل چھےن کر فرار ہوگئے ، زخمی کامران ہسپتال جاتے جاں بحق ہوگےا، متوفی دو بچوں کا باپ بتاےا جاتا ہے، مقتول کے چچا کے مطابق ملزمان صبح سے پےدل گھوم پھر رہے تھے اور وہ محمد عمران کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ اےمن آباد پولےس مصروف تفتےش ہے جبکہ جی ٹی روڈ انڈر پاس سے گذرنے والے پرانی آبادی کے موٹرسائےکل سوار امجد خان سے دو موٹرسائےکل سوار ڈاکوﺅں نے اس سے قےمتی موبائل فون چھےن لےا اور فرار ہوگئے۔ ماڑی ٹھاکراں نہر اپر چناب پل سے دوڈاکوﺅں نے شہری سے موٹرسائےکل نمبرGAL-465 چھےن لےا اور اپنا موٹر سائےکل وہاں چھوڑکر فرارہوگئے۔
ڈاکے/ قتل