لاہور (خبر نگار) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاکستان اور تنزانیہ کے مابین باہمی دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ دفاعی تعاون کا یہ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لئے نئی راہوں کا آغاز کرے گا۔ قبل ازیں پا ک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے تنزانیہ کے ائر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر کمانڈر تنزانیہ ائیر فورس میجر جنرل جوزف فرحا کاپوانی نے انکا استقبال کیا۔ ایک چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ائیر چیف کو تنزانیہ کی ائیر فورس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ائیرچیف نے کمانڈر تنزانیہ ائیر فورس میجر جنرل جوزف فرحا کاپوانی سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی۔ ائیر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے چیف آف ڈیفنس فورسز تنزانیہ، جنرل ڈیوس سے ملاقات کی۔ جس کے دوران دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
معاہدے پر دستخط
پاکستان اور تنزانیہ کے مابین باہمی دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط
Jan 29, 2015