خوشحال ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ ایک ڈبہ جل گیا

مٹھن کوٹ‘ راجن پور (نامہ نگاروں سے) کراچی سے پشاور جانے والی اپ 19 خوشحال ایکسپریس میں نواحی قصبہ کوٹلہ نصیر کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لاکھوں روپے کا الیکٹرانک کا سامان جل گیا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم ایک ڈبہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا، مسافر محفوظ رہے۔ آگ جنریٹر کے ڈبے میں لگی تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کے علاوہ دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق ٹرین میں موٹر سائیکل، فریج اور دیگر الیکٹرانک کا سامان موجود تھا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
ٹرین آگ

ای پیپر دی نیشن