خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

Jan 29, 2015

سنگاپور (اے پی پی) ایشیئن آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو رپورٹ اور امریکہ کی خام تیل کی رسد کے بارے میں رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط سرگرمیاں ہیں۔ امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے75 سینٹ کی کمی سے 45.48 ڈالرفی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے60 سینٹ کی کمی سے 49.00 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

مزیدخبریں