سپریم کورٹ نے مومن پورہ میں 24 افراد کے قتل کے مجرم اسلم معاویہ کی سزا میں کمی کردی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مومن پورہ لاہور میں 1998ء کے دوران فرقہ وارانہ واردات کے نتیجے میں 24 افراد کو قتل اور 30 کو زخمی کرنے پر دس بار سزائے موت پانے والے مجرم اسلم معاویہ کی سزا کم کر دی ہے۔ اسلم معاویہ کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سزا دیتے ہوئے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیااور ان کی گرفتاری سے لے کر ٹرائل کا فیصلہ ہونے کے عرصہ کو سزامیں شامل نہیں کیا حالانکہ قانون کے تحت یہ ہرمجرم کابنیادی حق بنتا ہے۔ آصف سعید کھوسہ نے ان سے کہا کہ اگرچہ ملزم کے فعل پر عدالت شدید ناپسندیدگی کا اظہارکرتی ہے تاہم آئین کے مطابق قانون کا تخفظ ہر شہری کو حاصل ہے اور اسے 382 بی کاحق ملے گا لہٰذا عدالت مجرم کو اس قانون کا فائدہ دیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...