وزیراعظم کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت، اسحاق ڈار کو چیئرمین سینٹ بنانے کی تجویز پر غور

لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مری میں قیام کے دوران قریبی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کرکے ملکی سیاست کے حوالے سے بعض اہم فیصلے کئے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ سینٹ کے آئندہ چیئرمین کے لئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کو آگے لایا جائے اور وفاقی وزارت خزانہ کسی دوسرے موزوں شخص کو سونپ دی جائے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کو بعض نام تجویز کئے گئے ہیں جن پر مستقبل قریب میں غور ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو گورنر کے عہدے سے مستعفی کرا کے سینٹ میں لانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بارے میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی کیا رائے تھی۔ سینٹ الیکشن کے بعد وفاقی کابینہ کے علاوہ پنجاب کابینہ میں توسیع کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ توانائی بحران کے حل کے لئے حکومت کی اب تک کی جانے والی کوششوں کا اجمالی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ جون تک اچھا نتیجہ سامنے آئے۔ حکمران جماعت کو سیاسی طور پر متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ طے پایا کہ 5 فروری کو مسلم لیگ ن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن زبردست جوش و خروش اور منظم انداز میں منائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...