دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی شاپنگ فیسٹیول میں قسمت کی دیوی پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر مہربان ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوابی کے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا لاٹری میں ایک کلو سونے کا انعام نکل آیا یعنی پاکستانی 41 لاکھ روپے ملیں گے۔ ضیاء اللہ 9 سال سے دبئی میں ٹیکسی چلا رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ انعام نکلنے پر بہت خوش ہے۔ انعام نکلنے کا فون آیا تو یقین نہیں آیا، امید نہیں تھی کہ قسمت اتنی مہربان ہوگی۔ اب میں والدین کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کروں گا۔