پشتونخواہ میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ کے میئر‘ مسلم لیگ ن کے یونس بلوچ ڈپٹی میئر منتخب

Jan 29, 2015

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخواہ میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ کوئٹہ کے پانچویں میئر ہیں۔ ڈاکٹر کلیم اللہ نے 54 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل اے پی ڈی اے کے امیدوار عبدالقاہر کو 14 ووٹ ملے جبکہ 12 ووٹ مسترد ہوئے۔ انصاف پینل کے خدا بخش کو 4 ووٹ ملے۔ ڈاکٹر کلیم اللہ کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل تھی۔ دریں اثناء ڈپٹی میئر کوئٹہ کیلئے وطن دوست پینل کے یونس بلوچ 56 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ یونس بلوچ کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ اے پی پی اے کے رضا وکیل نے ان کے مقابلے میں 13 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انصاف پینل کی منورہ منیر نے 3 ووٹ لئے۔ اورنگزیب جمال دین 8 ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ چیئرمین نوشکی منتخب ہوگئے۔ چمن میں ووٹرز کی دوتہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور میئر کا انتخاب نہ ہوسکا۔ مہر زبیر خان جمالی کو چیئرمین ضلع کونسل جعفر آباد منتخب کرلیا گیا۔ حب تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے رجب علی رند بلامقابلہ منتخب جبکہ تحصیل میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین کیلئے یوسف بلوچ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ رجب علی رند کا تعلق نیشنل پارٹی اور یوسف بلوچ کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ علاوہ ازیں آل پارٹیز ڈیمو کریٹک کے امیدوار ملک نعیم بازئی کو ضلع کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا جب کہ پشتونخواہ میپ کے عصمت اللہ خان وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے گوادر میونسپل کمیٹی کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔ مزید برآں  آن لائن کے مطابق  کوئٹہ کی یونین کونسل ڑرخو سے آزاد امیدوار محمد اعظم چیئرمین اور محمد اسحاق وائس چیرمین منتخب ہوئے، جھل مگسی کی گندھاوا میونسپل کمیٹی سے مگسی پینل کے عبدالغنی شاہ حسینی چیئرمین اور فضل حسین سومرو وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ مسلم باغ کی تحصیل میونسپل کمیٹی سے پشتونخواہ میپ کے سردارآصف خان چیرمین اور فقیر خان وائس چیرمین منتخب ہوئے۔میونسپل کمیٹی زیارت سے پشتونخواہ میپ کے ذبیح اللہ چیرمین اور عبدالعلیم وائس چیرمین منتخب ہوئے اسی طرح قلات سے مسلم لیگ (ن )کے میر بابرک زہری بلامقابلہ ضلعی چیرمین اورجے یوآئی (ف)کے حافظ ابراہیم لہڑی وائس چیرمین منتخب ہوئے۔ ریٹرنگ آفیسر کے مطابق میونسپل کارپوریشن چمن اور ضلع کونسل قلعہ عبداللہ کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں جہاں الیکشن کمشن نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔ مزید برآں آن لائن کے مطابقضلع کونسل نصیرآباد کے چیئرمین پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار چنگیز وائس چیئرمین سردار زادہ خیر بخش عمرانی بلامقابلہ کامیاب جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین یونین کونسل قبہ شیرخان شرقی پر کورم پورا نہ ہونے پر انتخابات ملتوی کر دیئے جبکہ چھتر تمبو اور ڈیرمراد جمالی سے 24 چیئرمین وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے۔ مانجھوٹی شرقی سے چیئرمین جھنڈا خان وائس چیئرمین جمال خان مانجھوٹی غربی سمندر خان عمرانی چیئرمین وائس چیئرمین عباللطیف شہزادہ خان میر محمد عمر عمرانی چیئرمین وائس چیئرمین میر پسند خان عمرانی سکندر آباد جاوید علی وائس چیئرمین شیر محمد بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ یونین کونسل نصیرخان سے چیئرمین محمد سلیمان وائس چیئرمین یار محمد بیدار اندرون میر محمد وائس چیرمین  رحمت اﷲ بیدار شرقی محمدا ختر وائس چیئرمین عبدالباقی قبہ شیر خان غربی سے چیئرمین تاج محمد وائس چیئرمین نور محمد جھڈیر جنوبی چیئرمین اختر علی وائس چیئرمین قبہ جھڈیر شمالی عبدالقدوس وائس چیئرمین محمد صدیق منتخب ہوگئے۔ یونین کونسل چھتر سے چیئرمین گل محمد وائس چیئرمین وزیر علی شاہ پور چیئرمین سید حیدر علی شاہ وائس چیئرمین محمود علی فلیجی ابوبکر خان وائس چیئرمین غفار خان شوری ڈرابی واجد علی وائس چیئرمین مظہر علی نبی بخش کھوسہ عارف نوید وائس چیئرمین خدا بخش میر حسن عبدالخالق وائس چیئرمین حیر الدین، یونین کونسل عبداﷲ باڑی سے چیئرمین منیر احمد وائس چیئرمین احمد نواز یونین کونسل اﷲ آباد محمد صالح وائس چیئرمین وائس چیئرمین صابر علی منجھوشوری یار محمد وائس چیئرمین محمد ایوب یونین کونسل ایری چیئرمین میر اﷲ ڈنہ وائس چیئرمین چھٹہ خان گولہ واہ سے چیئرمین شیراحمد وائس چیئرمین عبدالصمد خسرواہ محمد فاروق وائس چیئرمین محمد ابراہیم بلامقابلہ جبکہ یونین کونسل میرواہ پر پولنگ ہوئی گل بہار نے آٹھ ووٹ لیکر چیئرمین اور خالق داد وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار سے فائق جمالی پینل کے سردار شاہنواز خان عمرانی چیئرمین اور محمد ایوب کھوسہ 30/30ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پینل کے امیدواروں نے چار چار ووٹ حاصل کئے۔ میونسپل کمیٹی اوستہ محمد پر فائق جمالی پینل کی طرف سے چیئرمین میر عامر خان جمالی اور وائس چیئرمین نیاز احمد عمرانی 18/18ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔ ضلع کونسل جعفرآباد سے فائق جمالی پینل کے میر زبیر خان جمالی 39ووٹ لیکر چیئرمین اور میر علی خان جمالی 41ووٹ حاصل کرکے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ علاو ہ ازیں یونین کونسل بندمانک سے لیاقت علی کھوسہ چیئرمین، یونین کونسل نصیرآباد سے غلام رسول لہڑی چیئرمین ، اور یونین کونسل چھلگری سے میر ہیبت خان چھلگری چیئرمین اور عبدالوہاب زہری وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔  پنجگور میں  عبدالمالک بلوچ ڈسٹرکٹ چیئرمین، وائس چیئرمین محمد یونس بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی تسپ کے پھلین بلوچ چیئرمین جن کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے اور وائس چیئرمین عبدالعزیز جن کا تعلق بی این پی (عوامی) سے ہے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ فرہاد شعیب بلوچ نے میونسپل کمیٹی چتکان کے چیئرمین کیلئے20ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جن کا تعلق نیشنل پارٹی سے اور وائس چیئرمین شعیب بلوچ نے 21ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ بلدیاتی الیکشن میں اکثریت نیشنل پارٹی نے حاصل کی اور دوسرے نمبر پر بی این پی عوامی رہی۔ الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، الیکشن کے آخری مرحلے تک کسی قسم کی ناخوشگوار واقعات سامنے نہیں آیا ۔مزید برآں اسلام آباد سے خبرنگار خصوصی کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر سابق وفاقی وزیر میر باز محمد خان کھتران کے بڑے بھائی سردار امیر محمد خان کھتران ضلع بارکھان کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ سردار امیر محمد خان پیپلز پارٹی ضلع بارکھان کے بھی صدر ہیں۔ بلوچستان میں واحد ضلع بارکھان ہے جہاں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے واحد رہنما ضلع کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں