اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے شاہ عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکرتے ہوئے ان کی وفات کو پوری مسلم دنیا کیلئے عظیم نقصان قرار دیا ہے، صدر نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے مرحوم شاہ عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال پر حکومت پاکستان، پاکستانی عوام اور میں سعودی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر ممنون حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہ عبداللہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سعودی عوام اور پوری مسلم امہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے سعودی سفارتحانے کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر سفیر سے تعزیت کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے۔ سعودی سفیر جاسم الخالدی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے شاہ عبداللہ کے انتقال کو عظیم سانحہ قرار دیا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بھی سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ اسحاق ڈار نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کی اور کتاب میں تاثرات لکھے۔
آرمی چیف، وزیر خزانہ کا سعودی سفارتخانہ کا دورہ، شاہ عبداللہ کے انتقال پر سفیر سے تعزیت صدر نے بھی کتاب میں تاثرات درج کئے
Jan 29, 2015