میلبورن (سپورٹس ڈیسک)امریکہ کی 19 سالہ ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں تجربہ کار وینس ولیمز کو شکست دے دی ہے۔میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ میں کیز نے بدھ کو کوارٹر فائنل مقابلہ ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے جیتا۔انھوں نے اس میچ میں چھ تین، چار چھ اور چھ چار کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ کیز کسی گرینڈ سلام کے سیمی فائنل تک پہنچ پائی ہیں۔