لاہور (نمائندہ سپورٹس) بہاولپور میں منعقد ہونے والی 51 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ریلوے نے پاکستان واپڈا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور فائنل میں شکست کے بعد سلور میڈل حاصل کرلیا۔ مردوں کے اس ایونٹ میں سلمان ورک، یار بھٹی، مسعود احمد، حسن امام اور نوید نذر نے پاکستان ریلوے کی نمائندگی کی۔ سلور میڈل حاصل کرنے پر نائب صدر پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ، پروفیسر ڈاکٹر عبادت یار خان، سیکرٹری جنرل سید محمود الحسن اور سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ نے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور سلور میڈل حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر عبادت یار خان نے کہا کہ ریلوے کے کھلاڑی ایسے ہی اپنی اپنی گیموں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے کا نام روشن کریں ۔