آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما بیرسٹراحمد رضا قصوری نے ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین سےٹیلی فون پر یونٹ انچارج سہیل احمد کےقتل کی شدید مذمت اور سوگوارلواحقین سے تعزیت کااظہارکیا

Jan 29, 2015 | 13:34

الطاف حسین سےگفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ سہیل احمد کا قتل ظلم ہے جس کےخلاف آواز بلند کریں گےالطاف حسین نے احمد رضاقصوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ واحد سیاسی رہنماہیں جنہوں نے اظہار تعزیت کرکے ہمارادکھ بانٹااحمد رضا قصوری نے کہاکہ پاکستان ، مسلمانان ہند کی دوسوسال کی قربانیوں کا ثمر ہےبانیان پاکستان کی اولادوں کا سفاکانہ قتل انتہائی افسوسناک ہے،انہوں نے الطاف حسین ،ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اور سہیل احمد شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی

مزیدخبریں