تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،آج بھی مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے دم توڑگئے

Jan 29, 2015 | 14:54

تھرپارکر میں ہرصبح ننھے بچوں کی ہلاکت کا پیغام لاتی ہے اور ہرمرتبہ وجہ بنتی ہے بھوک اورپیاس،تھر میں جہاں موت کے سائے ہیں وہیں غربت بھی اپنے عروج پرہے ،دیہی علاقوں میں سہولیات کا فقدان ہے توشہروں کی صورتحال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ،آج بھی مٹھی کے سول ہسپتال میں تین بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے،،ماؤں کی گودیں اجڑنے کاسلسلہ جاری ہے لیکن پرسان حال کوئی نہیں ،سندھ حکومت نے امداد فراہم کرنےکے بلند وبانگ دعوے توبہت کیے لیکن متاثرین کوکچھ نہ ملاتھرپارکرکے عظیم صحرا میں غذائی بحران کے باعث موت کے سائے گہرے ہوتے جارہے ہیں ،رواں ماہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد تریپن ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں بچے خوراک اورادویات ملنے کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں