متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تاجروں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شام چاربجے اپنا کاروبار، دکانیں کھول لیں اور ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاکر کاروبار زندگی معمول پر لے آئیں۔

اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگرچہ آج یوم سوگ ہے جس میں عوام نے بھرپورساتھ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی اپیل پراپنا کاروبار بند رکھا اور ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نہ لائے جس پر ہم ان کے دل سے شکرگزارہیں۔ تاہم دوسری جانب کل بروزجمعہ حیدرآبادمیں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ۔ شہرمیںیونیورسٹی کاقیام حیدرآبادکے شہریوں کی برسوں کی خواہش ہے اوراس کیلئے انہوں نے برسوں جدوجہدکی ہے ۔ ان کا یہ خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے ۔ لہٰذا میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ یوم سوگ کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی وغیرہ کرکے شام چاربجے تک کاروبارزندگی معمول پرلے آئیں تاکہ حیدرآبادکے شہری یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے کے سلسلے میں اپنی تیاریاں کرسکیں ۔

ای پیپر دی نیشن